پاکستان "چیری" کی ماحول دوست پیداوار پر توجہ دے، چین برآمد کیا جا سکتا ہے، چینی زرعی کمشنر

پاکستان "چیری" کی ماحول دوست پیداوار پر توجہ دے، چین برآمد کیا جا سکتا ہے، ...
پاکستان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ایگریکلچرل کمشنر "ڈاکٹر گو وین لیانگ " کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چیری کی ماحول دوست پیداوار پر توجہ دینی چاہیے، چیری کو ایئر کولنگ کے بعد پاکستان سے چین برآمد کیا جا سکتا ہے۔ 

 نجی ٹی وی چینل "ایکسپریس نیو ز"کےمطابق پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ایگریکلچرل کمشنر ڈاکٹر گو وین لیانگ نے چائنا اکنامک نیٹ کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ چینی مارکیٹ میں پاکستانی چیری کے داخلے کی منظوری سے پاکستان کی چیری انڈسٹری کی ترقی متوقع ہے، پاکستان میں چیری کے باغات کو ماحول دوست پیداوار پر توجہ دینی چاہیے، بلوچستان میں پیدا ہونے والی چیری کو ایئرکولنگ کے بعد پاکستان سے چین برآمد کیا جا سکتا ہے، جی بی کے علاقے میں پیدا ہونے والی چیری کو خنجراب پاس پر ریفریجریٹڈ کنٹینرز کے ذریعے بھی چین برآمد کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر گووین نے کہا کہ چین اور پاکستان چیری کے پودے لگانے کے علاقے کو بڑھانے، یونٹ کی پیداوار اور پھلوں کے معیار کو بہتر بنانے اور کولڈ ٹریٹمنٹ کی سہولیات کی تعمیر میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے چینی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے تعاون کر سکتے ہیں،دونوں ملکوں نے زرعی مصنوعات کی برآمدات سے متعلق 4پروٹوکولز پر دستخط کیے ہیں۔

مزید :

کسان پاکستان -بزنس -