تنہائی پسند ہوں،زندگی میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں، انوشے

تنہائی پسند ہوں،زندگی میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں، انوشے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( فلم رپورٹر) ماڈل و ٹی وی میزبان انوشے اشرف نے کہا ہے کہ وہ کسی امیر شوہر کی تلاش میں نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی غریب مرد کی بیوی بن کر ان کی پرتعیش زندگی کا سبب بننے کو تیار ہیں۔ انوشے اشرف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ ایک سوال پر ماڈل نے کہا کہ تنہا رہنا اور خود کو تنہا محسوس کرنا دو الگ چیزیں ہیں اور ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی نہ کسی کے ساتھ جڑا رہے۔ انوشے کے مطابق عام طور پر مرد یہی چاہتے ہیں کہ ان کی بیویاں ان کے والدین کو برداشت کرتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ تنہا رہنے میں بہت مزہ اور سکون ہے، اس لیے اپنی ذات سے محبت کریں۔ ایک مداح کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ اتنی امیر نہیں ہیں کہ کسی غریب مرد کی بیوی بن کر شوہر کو عیاشی کروائیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اگر وہ شادی کریں گی تو ان کے شوہر کو کمانا پڑے گا۔

 انوشے اشرف نے ساتھ ہی لکھا کہ وہ کسی امیر مرد کی بیوی بھی بننا پسند نہیں کریں گی۔

مزید :

کلچر -