شائقین کے دل جیتنا میری اداکاری کامقصد ہے، ثناءجاوید

شائقین کے دل جیتنا میری اداکاری کامقصد ہے، ثناءجاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرواداکارہ ثنا جاوید نے کہا کہ شائقین کے دل جیتنا میری اداکاری کا مقصد ہے حال ہی میں ایک پروگرام میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کی میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے وزن میں نمایاں کمی دکھائی دے رہی ہے اس کا کیا راز ہی ثنا ابھی کچھ کہنا ہی چاہ رہی تھیں کہ احسن خان نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے دوران جب بھی ثنا کے کمرے میں جاو تو وہاں صرف بسکٹ اور چپس کے پیکٹ ہی نظر آتے ہیں ان کے سمارٹ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ کچھ کھاتی نہیں ہیں۔جس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ایسی بھی بات نہیں ہے وہ چپس اور بسکٹ میں نہیں کھاتی بلکہ ڈرامے کے ہدایتکار کھاتے ہیں۔ثنا جاوید نے وزن میں کمی کے حوالے سے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ میں موٹی ہو گئی ہوں۔ اس وجہ سے میں نے ڈائٹنگ شروع کردی۔

مزید :

کلچر -