شوہر کا تعلق مڈل کلاس فیملی سے ہے، اداکارہ غناءعلی

  شوہر کا تعلق مڈل کلاس فیملی سے ہے، اداکارہ غناءعلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ غنا علی نے دولت کی خاطر شادی کرنے سے متعلق الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر عام سی نوکری کرتے ہیں، ان کا تعلق مڈل کلاس گھرانے سے ہے، مجھ پر لگائے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تعلیم بہت ضروری ہے، میری بیٹی مستقبل میں اگر ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرے گی تب بھی میں اسے بولوں گی کہ پہلے ڈگری مکمل کرو، روزگار کے لیے شوبز انڈسٹری پر مکمل اعتماد نہیں کرسکتے ہیں، کیونکہ یہاں آپ کچھ دن کے لیے اسٹار ہوتے ہیں۔ ٹی وی ڈراموں سے کچھ وقت کے لیے کنارہ کشی کرنے سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد انہوں نے دو سال کے لیے بریک لیا تھا

، اب وہ ایک بار پھر نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے کے ساتھ کم بیک کررہی ہیں۔ ایک سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ان کے شوہر عام سی نوکری کرتے ہیں، میرے شوہر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں، تمام الزامات جھوٹے تھے، میرے شوہر امیر آدمی نہیں ہیں، وہ عام سے مڈل کلاس آدمی ہیں۔ غنا علی نے کہا کہ شریف مردوں کی بہت کمی ہے، آج کل خوبصورتی مل جائے گی، لیکن اگر شرافت نہیں ہوگی تو سکون بھی نہیں ملے گا۔

مزید :

کلچر -