محمد شہزاد کی بطور ڈی جی ریڈیو تعیناتی کی تقرری نہیں ہوسکی

 محمد شہزاد کی بطور ڈی جی ریڈیو تعیناتی کی تقرری نہیں ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)وزارت اطلاعات و نشریات نے گریڈ20کے افسر محمد شہزاد کو ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ پر تعینات کرنے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے این او سی طلب کیا تھا لیکن تاحال ان کی تقرری نہیں ہوسکی ہے۔ محمد شہزاد ان دنوں پرائم منسٹر آفس میں بطور جوائنٹ سیکرٹری تعینات ہیں ۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مختلف شکایات موصول ہونے کے بعد طاہر حسن خان کو ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ سے ہٹا کر ان کی جگہ ایکسٹرنل پبلیسٹی ونگ میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل فرائض انجام انجام دینے والی عنبرین جان کو ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کا اضافی چارج دیا گیا تھا اور اب ان کی جگہ تین ماہ کے لئے سعید احمد شیخ کو ڈی جی ریڈیو کا چارج دے دیا گیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے مالی بحران میں کافی حد تک کمی آئی ہے رواں ماہ ریڈیو ہاکستان کے ملازمین کو تنخواہ دی گئی ہے جبکہ اگلے ماہ شاید ایک بار پھر ملازمین کو تنخواہ نہ مل سکے۔

یاد رہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے الیکشن کمیشن سے پوسٹنگ کے منتظرگریڈ 21کے افسرسید مبشرتوقیر شاہ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز ،طارق محمود گریڈ 21کو ایگزکٹو ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ،طاہر حسین گریڈ 20آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی ،عمرانہ وزیر گریڈ 20منسٹری آف انفارمیشن کی جوائنٹ سیکرٹری،عبدل اکبر گریڈ20رجسٹرار پریس کونسل آف پاکستان اور شفقت عباس گریڈ20کو جوائنٹ سیکرٹری پرائم منسٹر ہاﺅس تعیناتی کی منظوری بھی مانگی تھی ان میں سے کن افسران کی تعیناتی کی منظوری ملی ہے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید :

کلچر -