اب کسی فتنہ کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی،سیف الملوک کھوکھر

 اب کسی فتنہ کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی،سیف الملوک کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، علی پرویز ملک، غزالی سلیم بٹ اور نگہت شیخ صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ اب کسی فتنہ خان کی کوئی سازش پاکستان کے خلاف کامیاب نہیں ہو گی پاکستان کے با شعور عوام فتنہ خان کی پاکستان کے خلاف سازشوںبارے آگاہ ہیں۔21 اکتوبر کو نواز شریف نے پاکستان بھر کے سب سے بڑے نمائندہ اجتماع سے خطاب کیا ۔گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی رہنماو_¿ں نے کہا کہ فتنے کو لانچ کرنے کاپراجیکٹ پاکستان کو اتنا مہنگا پڑا کہ 2017 میں ترقی کرتا ملک جی 20 میں ممکنہ شمولیت کا امیدوار پاکستان آج ایک ایک ڈالر کے لئے منتیں کر رہا ہے۔ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن نے 90 کی دہائی اور پھر 2013 میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر دکھایا۔