مزار اقبال کی تزئین و آرائش کیلئے حکمت عملی طے کر لی،طاہر بخاری

مزار اقبال کی تزئین و آرائش کیلئے حکمت عملی طے کر لی،طاہر بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری نے مزار ِ اقبال کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزارِ اقبال عظیم قومی ورثہ، اس کی تزئین ِ نو کے لئے جامع حکمت عملی طے کرلی، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے مطابق مزار کی کنزرویشن اور ریسٹوریشن کے لیے فزیبلٹی سٹڈی اورپلاننگ پراسیس جاری ہے۔ اس ضمن میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی فنی معاونت سے رواں ہفتے میں پی سی۔ I مکمل کر کے، معاملہ منظوری کے لے مجاز اتھارٹی کو ارسال کردیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نجم ثاقب، ایڈ منسٹریٹر اوقاف بادشاہی مسجد محمد علی خان، ایکسیئن اوقاف صدر دفتر رانا زوہیب، ایس ڈی او اوقاف و جاہت علی،محکمہ اوقاف اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری اوقاف نے کہاکہ مذہبی سیاحت کا فروغ،مزارات کی تزئین وآرائش اور تعمیراتی ورثہ کی بحالی موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

 انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار سے راہنمائی لازم ہے۔