بجلی کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے،نرگس فیض ملک

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے،نرگس فیض ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ افسوس کی بات کہ نگران حکومت کی جانب سے ابھی تک بھی مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر بجلی کے جھٹکے دینے کا سلسلہ جاری ہے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے فی یونٹ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہم شدید احتجاج کرتے ہیں اور نگران حکومت سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ یہ فیول ایڈجسٹمنٹ کس غنڈہ گردی اور غنڈہ ٹیکس کا نام ہے جب بجلی کا صارف اپنا ہر مہینے کا بل باقاعدگی سے ادا کررہا ہے تو پھر یہ ٹیکس عوام سے زبردستی کیوں وصول کیا جارہا ہے۔