مٹھی کے عوام نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ سنا دیا،بیلم حسنین
لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ مٹھی کے عوام نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے لاکھوں کی تعداد میں اس جلسہ میں عوام کی موجودگی ایک ریفرنڈم تھا عوام نے آج ہی پیپلز پارٹی کو منتخب کر لیا ہے جیت بےنظیر شہید کی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے جیالے ہر قومی اور صوبائی نشست پر الیکشن لڑیں گے اور کامیاب بھی ہوں گے ہمارے خلاف ساری جماعتوں کااکھٹا ہونا اور ہمارے خلاف انتخابی اتحاد بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان سب جماعتوں کو اسی بات کا خوف ہے کہ کہیں یہ لوگ پیپلز پارٹی سے ہار نہ جائیں۔
ان کا خوف بتا رہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بن چکا ہے اور ان کی یقینی شکست بھی لکھی جا چکی ہے