سینکڑوں سکولوں کی رجسٹریشن لٹک گئی ، لاکھوں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

سینکڑوں سکولوں کی رجسٹریشن لٹک گئی ، لاکھوں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             لاہور (دیبا مرزا سے )سینکڑوں پرائیویٹ سکولوں کو 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی رجسٹریشن نہ مل سکی،تعلیمی بورڈز نے غیر رجسٹرڈ سکولوں کو الحاق دینے سے انکار کردیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن لاہورکی ہٹ دھرمی کے باعث پرائیویٹ سکولوں میں نہم ودہم میں زیرتعلیم لاکھوں طلباءکا مستقل خطرے میں پڑگیا۔رجسٹریشن نہ ملنے کے باعث نہم ودہم کے طلباءکے داخلے ر_±کنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔تعلیمی بورڈز نے غیررجسٹرڈ سکولوں کو الحاق دینے سے انکار کیا ہے۔ بروقت رجسٹریشن نہ ملنے پر پرائیویٹ سکولوں کو الحاق کروانے کیلئے لاکھوں روپے جرمانے بھی عائد کردیئے گئے ہیں۔ پرائیویٹ سکول مالکان نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے التواءکا شکار رجسٹریشن فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سکول مالکان کا کہنا ہے کہ من پسند اورسفارشی سکولوں کی فوری رجسٹریشن جاری کر دی جاتی ہے ہمیں رجسٹریشن نہ دی گئی تو بورڈ بچوں کے داخلے وصول نہیں کرے گا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری رجسٹریشن کی جائے تاکہ والدین اور طلبہ کی پریشانی کا خاتمہ ہو سکے۔