غزہ میں مظالم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک،کفیل بخاری

غزہ میں مظالم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک،کفیل بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نمائندہ خصوصی)مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماو_¿ں نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموشی مسلم حکمرانوں کی بے حمیتی اور منافقت کی ترجمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل اسرائیلی جارحیت پر انسانی حقوق کی دعویدار تنظیموں کی سرد مہری در حقیقت ان کے کھوکھلے دعوﺅں اور صہیونیت نواز رویوں کی عکاس ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار قائدین احرار نے ایوان احرار لاہور میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مجلس احرار اسلام کے مرکزی امیر سید محمد کفیل بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں مجلس احرار اسلام کے نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، ناظم اعلیٰ مولانا محمد مغیرہ، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد عمر فاروق، ملک محمد یوسف، میاں محمد اویس، سید عطاء المنان بخاری، حافظ ضیاءاللہ ہاشمی، ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری، مولانا تنویر الحسن احرار، عبدالکریم قمر، مولانا محمد اکمل، ڈاکٹر محمد آصف، محمد قاسم چیمہ نے شرکت کی۔ احرار رہنماو_¿ں نے مسئلہ فلسطین پر او آئی سی کے اعلامیہ کو ناکام اور غیر مو_¿ثر بیانیہ قرار دیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ آئندہ سال مارچ میں شہدائے ختم نبوت کانفرنسز ہوں گی جبکہ 20فروری کو مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ملتان میں ہوگا۔

 اجلاس میں آئین سے لفظ ”اقلیت“ حذف کرنے کی تجویز کو مسترد کیا گیا اور کہا گیا کہ ناموس رسالت? کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔