مکہ،مدینہ میں سرکاری عمارتوں اور کیٹرنگ کمپنیوں کیلئے ٹینڈر جمع کرانے کیلئے 20نومبر آخری تاریخ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم 2024ءکے لئے مکہ،مدینہ میں سرکاری عمارتوں اور کیٹرنگ کمپنیوں کے لئے ٹینڈر جمع کرانے کی 20نومبر آخری تاریخ، پاکستان حج مشن کے مطابق 20نومبر کو جدہ دفتر میں تمام فریقین کی موجودگی میں ٹینڈر اوپن کئے جائیں گے۔ سرکاری سکیم کی رہائشوں اور کھانے کی فراہمی کے لئے فارم انتہائی سادہ بنا دیا گیا ہے آن لائن بھی ٹینڈر جمع کرا سکتے ہیں رہائشوں کے حوالے سے بلڈنگز ہوٹلز کی مکمل تفصیل دینا ضروری ہے ۔