ماضی کی غلطیوں والی سیاست کو دہرانے سے گریز کیا جائے،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جس طرح کا فکس میچ اس وقت ایک جماعت کے لیڈر کے آنے کے بعد کیا جارہا ہے اس سے پاکستان کی سیاست کا مستقبل ابھی سے نظر آنا شروع ہو گیا ہے مسلم لیگ (ن) کے لیئے اس وقت جو کچھ کیا جارہا ہے وہ سب کو نظر آرہا ہے اگر آپ نے کسی جماعت کو اسی طرح سے زبردستی عوام پر مسلط کرنا ہے تو پھر الیکشن کی کیا ضرورت ہے ابھی سے الیکشن کمیشن سے اعلان کروا دیں کہ ایک جماعت کے لیڈر کو وزیر اعظم بنایا جاتا ہے خدارا ملک پر رحم کیا جائے اور ماضی کی غلطیوں والی سیاست کو دوہرانے سے گریز کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومتوں کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ ہر جماعت کے لیئے لیول پلینگ فیلڈ کو یقینی بنائیں گی لیکن یہاں پر تو ن لیگ کے علاوہ باقی جماعتوں کو میدان سے باہر نکالنے کا کام کیا جارہا ہے۔