پیپلز پارٹی سمیت سب جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا ہو گا،عابد صدیقی

پیپلز پارٹی سمیت سب جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا ہو گا،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ،ر) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ آپکو پیپلز پارٹی سمیت سب سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا پڑے گا الیکشن کے لیئے سب جماعتوں کو یکساں مواقع ملنے چاہیے اور لاڈلے بنانے والی فیکٹری کو آپکو ہر قیمت پر بند کرنا پڑے گا ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ ہر الیکشن سے پہلے کوئی لاڈلہ تیار کرنا شروع کردیں لاڈلہ وہی ہونا چاہئے جس کو عوام منتخب کریں اگر آپ زبردستی کسی کو لاڈلہ بنا کر وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھا دیں گے عوام قبول نہیں کریں گے۔

، ایسا نہیں چلے گا کہ ایک جماعت کو لانے کے لیئے آپ آئین و قانون کی دھجیاں بکھیرنا شروع کردیں۔