پولیس مقابلہ کے دوران فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ، 2فرار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)بادامی باغ کے علاقے میں پولیس مقابلہ،کراس فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک،دو فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس نے مرنے والے ڈاکو کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ہونے والے ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار تین ڈاکو شہری سے واردات کرکے فرار ہو رہے تھے اس دوران 15کی اطلاع پر مقامی پولیس کی جانب سے ڈاکووں کو روکنے کی کوشش گئی تو ڈاکوﺅں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے مرنے والے ڈاکو کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ہونے والے ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی۔ایس ایچ او با دامی با غ انسپکٹر رانا مجا ہد حسین کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت عمیر عرف عمیری بٹ کے نام سے ہوئی جو مختلف ڈکیتی کی وارداتوں سمیت غیرقانونی اسلحہ جیسی درجنوں واردتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔