ایلیٹ فورس کی ٹریننگ کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق بہتربنایا جائے، آئی جی 

 ایلیٹ فورس کی ٹریننگ کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق بہتربنایا جائے، آئی جی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ایلیٹ فورس پنجاب پولیس کی جدید تربیت یافتہ اور سپیشلائزڈ آپریشنل فور س ہے جس کے جانباز سپاہیوں کی ٹریننگ کے معیارکو ماڈرن سکلز اور جدید ٹیکنالوجی کے مطابق بہتر سے بہتربنایا جائے تاکہ کچہ اوردریائی علاقوں میں دہشت گردوں، شر پسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کا عمل مزید تیز ہوسکے ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ایلیٹ فورس کی ٹریننگ اور رسپانس ریٹ کو بہتر سے بہتربنانے کیلئے تربیتی ورکشاپس اور ایکسر سائز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے اور اس سلسلے میں کرائم فائٹنگ اور سپیشل آپریشنز کے ماہر انسٹرکٹرز کی خدمات اور صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایلیٹ اہلکاروں کے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بہترین خوراک اور سہولیات فراہم کی جائیں، ان خیالات کا اظہار ایلیٹ ٹریننگ سکول و ہیڈ کوارٹرز بیدیاں کے دورے کے موقع پر افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایلیٹ ٹریننگ سکول و ہیڈکوارٹرز میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے ایلیٹ فورس کے افسران و اہلکاروں کے قیام کیلئے زیرتعمیر رہائشی بلاکس کا معائنہ کیا اورایلیٹ ٹریننگ سکول میس، کینٹین اور دیگر شعبوں کا بھی وزٹ کیا،ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز ایلیٹ فورس ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر ندا عمر چٹھہ کی آئی جی پنجاب کو ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ ڈاکٹر محمد وقار عباسی، ڈی آئی جی ایلیٹ صادق علی ڈوگر نے آئی جی پنجاب کو پیشہ ورانہ امور بارے آگاہ کیا،ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ ڈاکٹر محمد وقار عباسی، ڈی آئی جی ایلیٹ صادق علی ڈوگر، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، کمانڈنٹ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میجر احمد نیازی، آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ایلیٹ ڈاکٹر ندا عمر چھٹہ، میجر کلیم اللہ سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے۔ 

مزید :

علاقائی -