ذہنی معذور لڑکی سے بداخلاقی، خاتون سمیت 3 ملزم گرفتار
لاہور (کر ائم رپو رٹر) کاہنہ میں ذہنی معذور لڑکی سے بداخلاقی کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں کاجل نامی خاتون نے ذہنی معذور لڑکی آ کو اپنے گھر بلایا ، لڑکی کے گھر آنے پر خاتون کے دیور نے دوستوں سے مل کر بداخلاقی کی جس پر لڑکی حاملہ ہو گئی 20سالہ لڑکی کی حالت غیر ہونے پر گھر والوں کو لڑکی کے حاملہ ہونے کا علم ہوا ۔ ملزمان متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کو ڈراتے دھمکاتے بھی رہے ، ملزمان میں خاتون ملزمہ کاجل، دیور اشفاق اور دوست اظہر شامل ہیں جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں بنا کر کارروائیاں جاری ہیں ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔