پولس کی کارروائیاں، 3 ملزم گرفتار اسلحہ برآمد، مقدمات درج
لاہور(کر ائم رپو رٹر)رائیونڈ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی پولیس نے کریک ڈاون کے دوران پابندی کے باوجود اسلحہ لے کر گھومنے والے ملزمان فیصل عباس ، نذیر اور عباس کو گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ پستول 30، رائفل اور کلاشنکوف میگزین اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔