مقدمہ قتل کا اشتہاری سعودی عرب سے وطن واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار
لاہور (کر ائم رپو رٹر) قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سعودی عرب سے وطن واپسی پر ائیر پورٹ پر گرفتارکر لیا گیا رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 130 ہو گئی تفصیلات کے مطابق مجرم اشتہاری مستنصر حسین نے 2016 میں تھانہ دولت نگر گجرات میں شہری کو قتل کیا تھا،پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا سعودی عرب سے وطن واپسی پر ملزم ائیر پورٹ پر گرفتار ہوا جسے مزید قانونی کارروائی کیلئے گجرات پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔