کریک ڈاﺅن جاری، ایک ماہ میں دھواں چھوڑنےوالی 5219 گاڑیاں بند
لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ایک ماہ میں 5ہزار 219گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گاڑیاں فٹنس نہ ہونے اور غیر معیاری ڈیزل کی وجہ سے دھواں چھوڑتی ہیں انسداد سموگ سے متعلق عوامی رابطہ مہم کےلئے ٹریفک پولیس کا آفیشل واٹس ایپ نمبر بھی متعارف کروا دیا گیا ۔ شہری دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز، تصاویر واٹس ایپ کرکے نشاندہی کر سکیں گے۔