عوام نے 5سلیکٹڈ راج بھگتا، اس بار کسی سازش کو قبول نہیں کرینگے:  بلاول بھٹو

      عوام نے 5سلیکٹڈ راج بھگتا، اس بار کسی سازش کو قبول نہیں کرینگے:  بلاول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    مٹھی(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کچھ قوتیں آج بھی ملک میں تقسیم کی سیاست چاہتی ہیں تاکہ عوام آپس میں متحد نہ ہو سکیں، الیکشن کے نتائج پہلے سے کمرے میں بیٹھ کر تیار کرنے اور پی ٹی آئی کی طرح جیت کے خواب دیکھنے والی پاکستان مہنگائی لیگ کو عوام جواب دینگے۔مٹھی میں عوامی جلسہ عا م سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا انشا اللہ عام انتخابات میں عوامی حکومت بنے گی، ہم اشرافیہ کو نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں گے۔ حکومت میں آنے کے بعد بینظیر انکم سپورٹ کی طرح ہاری کارڈ بھی بنائیں گے تاکہ کسانوں کو کھاد، بیچ کے حوالے سے مدد فراہم کرسکیں۔ بالخصوص مودی سرکار اور دنیا بھر میں پاکستان مخالف پروپیگنڈ ا کرنیوالوں کو جواب دینے کیلئے تھرپار کے جیالے ہی کافی ہیں۔ پیپلزپارٹی کی کارکردگی تھرپارکر ہے، آئیں پوچھیں کہ یہاں پی پی کی حکومت کے بعد کتنا ترقیاتی کام ہوا، مواصلا تی نظام، ایئرپورٹ، صحت کے نظام سمیت ساری صورت بدل دی، یہاں تھرکول بلاک ٹو کا منصوبہ شروع ہونے سے معیشت بدل گئی ہے۔چیئرمین پی پی نے دعویٰ کیا پاکستان پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں، کوئی جماعت بھی ایسی نہیں جس کو مخالف مان سکوں، میری مخالف بیروزگاری، مہنگائی اور غربت ہے، ہم ملکر ان ساری چیزوں سے لڑینگے اور عوام کو ان کا حق دینگے۔کمروں میں بیٹھ کر ابھی سے الیکشن کے نتائج اور منصوبے بنانیوالوں کو پیپلزپارٹی 8 فروری کو جواب دیگی۔ عوام نے پانچ سال سلیکٹڈ راج بھگتا ہے اور اب ہم مزید کسی سیلیکٹڈ کو برداشت نہیں کرینگے۔ جیسے صدر زرداری کی کوششوں سے ان کا وزیراعظم بن سکتا ہے تو اس بار جیالا وزیراعظم، وزیراعلی بھی بن سکتا ہے۔

بلا ول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -