انجلینا جولی کی پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی پر تنقید

   انجلینا جولی کی پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی پر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیویارک (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ ہولی ووڈ اداکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی نے پاکستان سے افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر بے دخلی پر اپنی گہری تشویش اور غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے فیصلوں پر تنقید کی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انجلینا جولی نے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کی تصاویر شئیر کیں۔انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں ماضی میں پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو پناہ دینے کے حوالے سے بھی بات کی۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین اور ان کے خاندانوں کو پناہ دے رہا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ پاکستان ان مہاجرین کو اچانک واپس بھیج رہا ہے جہاں افغانستان میں لوگ زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، وہاں کی خواتین اپنے حقوق اور تعلیم تک رسائی سے محروم ہو گئی ہیں۔

 انجلینا جولی

مزید :

صفحہ اول -