شہباز شریف سے ملاقات، سابق ایم پی اے چنوں خان لغاری (ن) لیگ میں شامل
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ضلع مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے سردار چنوں خان لغاری نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سردار چنوں خان لغاری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سردار چنوں خان لغاری نے قائد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سردار چنوں خان لغاری کو خوش آمدید کہا اور مبارک دی۔شہباز شریف نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کیلئے تاریخی کردار ادا کریگی، آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، سردار اویس خان لغاری اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز لاہور میں سینٹر چوہدری تنویر، سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی اور امیدوار برائے قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری نے ملاقات کی،ملاقات میں آئندہ الیکشن کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چنوں خان لغاری