انتخابی عمل شفاف ہوگا،تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں: مرتضی سولنگی

  انتخابی عمل شفاف ہوگا،تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             اسلام آباد(این این آئی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی اور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں آئندہ انتخابات، میڈیا کے شعبے میں تعاون اور صحافیوں کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو نگران وزیراعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انتخابی عمل کو صاف، شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انتخابات کے دوران میڈیا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا نگران حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، ہم آئین کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں،خیبرپختونخوا کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

مرتضیٰ سولنگی

  ملتان (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے میں نے بڑے شہروں کے چھاتہ بردار صحافی بڑی تعداد میں دیکھے ہیں جو چھوٹے علاقوں کے نما ئند گان سے تمام تر معلومات لے کر اہم ترین واقعات کا تاج اپنے سر پر سجا لیتے ہیں۔ کسی بھی زندہ معاشرے کی آنکھیں اور کان یہی صحافی ہوتے ہیں اور جب کان سننا اور آنکھیں د یکھنا اور دکھانا بند کر دیں تو دماغ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ قطع نظر کہ آپ چھوٹے شہروں سے ہیں یا بڑے شہر سے۔ معلومات کا حصول اور لوگوں تک ترسیل آپ ہی کا کام ہے اور میں سندھ کے ایک چھوٹے سے شہر پڈعیدن سے تعلق رکھتے ہوئے یہ بخوبی جانتا ہوں اصل معلومات آپ ہی کے پاس ہوتی ہیں اور وہ ہوتی بھی حقیقت کے بہت قریب ہیں۔ میں خصوصی طور پر آپ نمائندگان کی اس آل پروفیشنل نیوزپرسنز الائنس کی تقریب حلف وفاداری میں اسلئے آیا ہوں کہ ایک چھوٹے سے شہر کے عام سے خاندان سے تعلق رکھتے ہوئے مجھے آپ کے مسائل سے آگاہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز لاہور میں آل پروفیشنل نیوز پرسنز الائنس کی تقریب حلف وفادا ری کے موقع پر کیا۔ انہوں نے اے پی این اے کے مرکزی صدر میاں غفار احمد اور جنرل سیکرٹری مزمل سہروردی کے مطالبات کی روشنی میں اعلان کیا آپ کی تنظیم کی مرکزی قیادت فوری طور پر اسلام آباد آئے جہاں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات پرنسپل انفارمیشن آفیسر اور ہم سب ملکر بیٹھیں گے اور فیصلہ کریں گے کہ دور دراز کے علاقوں کے میڈیا پرسنز کی فلاح و بہبود اور تحفظ کیلئے ہم فوری طور پر کیا کیا اقدامات اٹھا سکتے ہیں اور پھر کون کون سے اقدامات ہینڈ اور نوٹس کے طور پر فائل کا حصہ بنا کر پائپ لائن میں رکھ سکتے ہیں۔ میرے ذہن میں خاکہ موجود ہے اور اس کا حل بھی ہے بس آپ جلد اسلام آباد آئیں تاکہ پراسس شروع کیا جا سکے۔ہم وزارت اطلاعات کی انفارمیشن سروس اکیڈمی میں نمائندگان اور میڈیا پرسنز کی تربیت کا بھی اہتمام کریں گے اور ملک بھر میں صوبائی دارالحکومتوں اہم شہروں میں اس حوالے سے ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جا سکتا ہے۔ مستقبل قریب میں میڈیا کا نقشہ مزید تبدیل ہو رہا ہے۔ میڈیا ہاوسز کے درجنوں کاروباروں میں سے آجکل ایک کاروبار میڈیا بھی ہے جوان کے باقی تمام کاروباروں اور دکانوں کا تحفظ کرتا ہے۔ 

وزیر اطلاعات

مزید :

صفحہ اول -