خلیل ہاشمی نے چین میں پاکستان  کے نئے سفیر کی حیثیت سے اپنی  ذمہ داریاں سنبھال لیں 

    خلیل ہاشمی نے چین میں پاکستان  کے نئے سفیر کی حیثیت سے اپنی  ذمہ داریاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیجنگ (این این آئی) چین میں پاکستان کے نئے سفیر خلیل ہاشمی نے بیجنگ پہنچنے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ سفیر خلیل ہاشمی ایک کیریئر ڈپلومیٹ ہیں، چین کی وزارت خارجہ کے ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ژانگ ماؤمنگ نے آمد پر ان کا استقبال کیا۔ پیر کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے نئے سفیر خلیل ہاشمی نے معین الحق کی جگہ ذمہ داری سنبھالی ہے جو ماہ رواں کے اوائل میں ریٹائرمنٹ پر پاکستان واپس آئے تھے۔ چین میں اپنی پہلی سرکاری مصروفیت میں سفیر  خلیل  ہاشمی نے پیر کو اپنی اسناد کی کاپی پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ہانگ لی کو پیش کی۔

 خلیل ہاشمی 

مزید :

صفحہ اول -