ڈیفنس دو دریا کے قریب خاتون کا قتل، شوہر اور ملازم زیر حراست

   ڈیفنس دو دریا کے قریب خاتون کا قتل، شوہر اور ملازم زیر حراست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز ایٹ میں دو دریا کے قریب فلیٹ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، پولیس نے خاتون کے شوہر اور ملازم کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس دو دریا کے قریب رہائشی فلیٹ میں خاتون کے پراسرار قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں فلیٹ میں فائرنگ سے خاتون کی موت ہوگئی۔ایس ایس پی ساو_¿تھ عمران قریشی نے بتایا کہ پولیس نے خاتون کے شوہر اور ملازم کو حراست میں لے لیا ہے، خاتون اور ابرار بگٹی نے گھر والوں کی مرضی کیخلاف 5 اکتوبر کو شادی کی تھی۔مقتولہ قر العین کے شوہر ابرار بگٹی نے دعوی کیا ہے کہ خاتون نےخودکشی کی ہے، دوران حراست شوہر نے پولیس کوبیان میں بتایا کہ پانچ اکتوبرکو دونوں نے گھروالوں کی مرضی کے بغیر پسند سے شادی کی، مقتولہ پہلے بھی زہریلی شے کھاکرخودکشی کی کوشش کرچکی تھی۔شوہرابراربگٹی کا کہنا تھا کہ صبح میری بیوی نے خودکشی سے متعلق ویڈیوبھی بنائی تھی ، ویڈیومیں بیوی نے کہا کہ میں اپنی زندگی سے بیزارآچکی ہوں، بیوی کی جان بجانے کیلئے کورنگی روڈ کے نجی اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔ایس ایس پی ساو_¿تھ نے بتایا کہ پولیس کوجس کمرے سے خاتون کی لاش ملی تھی وہاں سے ہتھیار بھی ملا ہے تاہم پولیس نے خاتون اورزیرحراست شوہر کا موبائل تحویل میں لے کر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔