لیسکو کی نادہندگان کیخلاف مہم جاری ، 38036ڈیفالٹرز سے 1.20ارب کی ریکوری 

  لیسکو کی نادہندگان کیخلاف مہم جاری ، 38036ڈیفالٹرز سے 1.20ارب کی ریکوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز رپورٹر)لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری،اکسٹھویں روز 38 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔ مہم کے دوران38036 ڈیفالٹرز سے1ارب20کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 4934نا دہندگان سے153.96ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 4765 نا دہندگان سے284.98ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 4750نا دہندگان سے174.25ملین اور ساو_¿تھ سرکل میں 1923نا دہندگان سے64.73 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 3541نا دہندگان سے81.07ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 4379نا دہندگان سے174.51ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 5590نا دہندگان سے76.28 ملین جبکہ قصور سرکل میں 8154 نا دہندگان سے198.49 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے61ویں روز147نا دہندگان سے38لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔علاوہ ازیںلیسکو کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ڈی او جاتی عمرہ سب ڈویڑن محمد اعظم نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ آپریشن کیا۔دورانِ آپریشن کوٹ شیخاں کے علاقہ میں کشمیر ہوٹل بجلی چوری میں ملوث پایا گیا۔موقع پر کنکشنز منقطع کر دیے گئے اور ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔ملزمان کو250,000روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔جبکہ اسلامیہ پارک سب ڈویڑن کی بڑی کارروائی، 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری پکڑ لی، ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق اسلامیہ پارک سب ڈویڑن کی ٹیم نے ایس ڈی او تیمور عالم کی سربراہی میں قرطبہ چوک کے علاقے میں آپریشن کیا، دوران آپریشن جیل روڈ پر واقع چھ منزلہ ”لکی سنٹر“ میں بجلی کی بڑی چوری پکڑی گئی۔ ملزمان کی جانب سے چوری کی جانیوالی بجلی کی مالیت 50لاکھ بنتی ہے۔لکی سنٹر کے سیکرٹری عبداللہ بھٹی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب میکلوڈ روڈ ڈویڑن کے علاقے ریلوے روڈ پر واقع ”اشرف حسین“ نامی ہوٹل کے مالکان میٹر ٹمپر کرکے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے، 23115یونٹس ڈٹیکشن بل چارج کردیا گیا ہے۔

لیسکو آپریشن

مزید :

صفحہ آخر -