ناراضگی ختم ، (ن) لیگ کا فاروق مانیکا کو پی پی 193پاکپتن کا ٹکٹ دینے پر غور 

ناراضگی ختم ، (ن) لیگ کا فاروق مانیکا کو پی پی 193پاکپتن کا ٹکٹ دینے پر غور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 193 پاکپتن سے سابق خاتون اول و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد میاں حیا ت مانیکا کی جگہ فاروق مانیکا کو ٹکٹ دینے پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق میاں حیات مانیکا سابق وزیر عطاءمانیکا کے بیٹے اور بشریٰ بی بی کے داماد ہیں، میاں حیات مانیکا نے 2018 میں (ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا جبکہ فاروق مانیکا (ن) لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر الیکشن میں آزاد امیدوار کھڑے ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے فاروق مانیکا کی پارٹی سے ناراضی ختم ہوگئی ہے اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کےساتھ پریس کانفرنس میں آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے فاروق مانیکا (ن) لیگ کے سابق ایم این اے رضا مانیکا کے بھائی ہیں۔اس حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا( ن) لیگ کے ٹکٹ ہولڈر میاں حیات مانیکا نے( ن) لیگ سے رابطہ نہیں رکھا، 2018 کے الیکشن میں فاروق مانیکا جیتے لیکن صبح 100 وو ٹ سے ہار گئے تھے۔ اس حلقے میں فاروق مانیکا بھی مضبوط امیدوار ہیں۔دوسری جانب عطا مانیکا کا کہنا ہے ٹکٹ کیلئے درخواست دینے کی تاریخ 20 نومبر ہے، الیکشن لڑنا ہے اور ٹکٹ کا فیصلہ ہونے پر لائحہ عمل اختیار کرینگے ۔

فاروق مانیکا

مزید :

صفحہ آخر -