پارلیمان کی بالادستی ، جمہوریت کے فروغ میں میڈیا کاکردار ناقابل فراموش : صادق سنجرانی 

  پارلیمان کی بالادستی ، جمہوریت کے فروغ میں میڈیا کاکردار ناقابل فراموش : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں پی آر اے کوجدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا ۔ پی آر اے کے وفد کی قیادت پی آر اے کے صدر عثمان خان کر رہے تھے جبکہ وفد میں سیکرٹری نوید اکبر چوہدری ، نائب صدر احمد نواز خان ، فنانس سیکرٹری اصغر چوہدری اور سیکرٹری اطلاعات جاوید حسین شامل تھے ۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی،جمہوریت کے فروغ میں میڈیا کا کردار فراموش نہیںکیا جا سکتا۔پی آر اے پارلیمان کی کارروائی اور معلومات کو شفاف انداز میں عوام تک پہنچا کر پارلیمان اور عوام کو قریب تر لانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرجانبدار اور فعال صحافتی برادری کی اہمیت سے ہرگز انکار نہیں کیا جا سکتا خاص طور پر ایسے وقت میں جب دنیا غیر معمولی تغیرات کا شکار ہو رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے پی آر اے کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایااور کہا کہ پی آر اے کے اراکین پارلیمانی طریقہ کار کے بارے میں جدید ترین مہارتوں اور معلومات سے لیس ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور مثبت رپورٹنگ کےلئے پارلیمنٹرینز اور سینئر صحافیوں کے ساتھ باقاعدہ ورکشاپس کا انعقاد ہونا چاہیے۔ 

صادق سنجرانی

مزید :

صفحہ آخر -