فریال تالپور نے نیب طلبی کیخلاف دائر درخواست واپس لے لی
اسلام آباد(آئی این پی)رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور کے وکیل نے نیب طلبی کےخلاف دائر درخواست واپس لے لی اسلام آباد ہائی کورٹ میں فریال تالپور کی اپریل 2019 کے نیب طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل بینچ نے کی،فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل نے استدعا کی کہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایات دی گئی ہیں،ججز نے فاروق ایچ نائیک سے کمرہ عدالت میں پہنچنے پر مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہی کی درخواست پر ابھی سماعت ہوئی ہے جس کے بعد عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
فریال تالپور