نا اہلوں نے ملک کے75سال ضائع کیے ‘عبدالعلیم خان
لاہور(این این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نا اہلوں نے ملک وقوم کے75سال ضائع کیے لیکن اب مسائل کے پائیدار حل میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں،بیروزگاری اورمہنگائی سمیت شہری علاقوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ،ان شاءاللہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ مزیدکہا کہ انتخابی میدان پنجاب میں ہی سجے گا، عوامی رابطہ مہم تیز کی جائے گی جس کیلئے لاہور ڈویژن پر خصوصی توجہ ہوگی۔ انہوں نے پارٹی رہنما_¶ں کو ہدایت کی کہ وہ عام آدمی کو پارٹی کے منشور سے آگاہ کریں اور انتخابات کی ہنگامی بنیادوں پر تیار ی کریں کیونکہ ملک کو ابھی نہیں تو کبھی نہیں جیسی صورتحال درپیش ہے لیکن امید ہے انشاءاللہ8فروری کو عوام درست فیصلہ کریں گے اور استحکام پاکستان پارٹی کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے اپر مال پرآئی پی پی لاہور ڈویژن کے پارٹی آفس کے دورے کے موقع پر عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ میاں خالد محمود نے تنظیمی ڈھانچے پر بریفنگ دی۔آئی پی پی یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ اور سٹی کیلئے صدور کا تقرر، ٹریڈرز اور مینارٹی ونگز کیلئے بھی نامزدگیاں کر دی گئیں۔
عبدالعلیم خان