قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم وطن واپس پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم وطن واپس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن)آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم دبئی کے راستے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ بابر اعظم نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچے، ٹیم منیجر اور پی سی بی کے عملے کے دیگر ارکان بھی بابر اعظم کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بابراعظم کے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کے مداحوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے پاکستان کرکٹ ٹیم کا 22 ارکان پر مشتمل دوسرا گروپ بھی آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔