الیکشن وہ قابل قبول ہونگے جن میں انسان ووٹ ڈالین جنات نہیں ، امیر حیدر ہوتی 

الیکشن وہ قابل قبول ہونگے جن میں انسان ووٹ ڈالین جنات نہیں ، امیر حیدر ہوتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ انتخابات وہ قابل قبول ہوں گے جن میں انسان ووٹ ڈالیں نہ کہ جنات۔ ملک کیلئے صاف شفاف الیکشنز ہی مفید ہوسکتے ہیں، سلیکشن نہیں۔ پختونوں کی بدقسمتی ہے ہر نئے تجربے اور سازش کیلئے ہماری سرزمین کو استعمال کیا گیا عمران کی شکل میں پختونوں کےخلاف ایک سازش جنرل پاشا، جنرل ظہیر اور جنرل فیض نے کی تھی، دو سابق وزرا ءاعلیٰ کی سربراہی میں پختونخوا کےخلاف ایک اور سازش کی جارہی ہے کرپشن ختم کرنی ہے تو سیاست سے پہلے پرویز خٹک اور محمود خان کا نام ختم کرنا ہوگا۔ بڈھ بیر میں عوامی نیشنل پارٹی پی کے 76 کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا صوبے میں دس سال ایسے لوگوں نے حکومت کی جو اب انجام کو پہنچ رہے ہیں عمران خان کی سیاست سے ملک و قوم کونقصان ہوا اور سیاست انتشار کا شکار ہوئی نگران وزیر اعلیٰ پختونخوا اعظم خان کی وفات پر دلی دکھ ہوا، مرضی کا وزیراعلیٰ اور افسران لاکر انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ کسی کی خام خیالی ہی ہوسکتی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کسی کو اپنے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دےگی، اے این پی کو موقع ملا تو نہ صرف بیرونی قرض ختم ہوگا بلکہ خزانہ ایک دفعہ پھر بھرا ہوا ملے گا، اے این پی نئے این ایف سی ایوارڈ اور بجلی و گیس کے خالص منافع کے حصول کو یقینی بنائےگی ،اٹھارہویں آئینی ترمیم میں جن اختیارات سے آج بھی صوبہ محروم ہے وہ ہر قیمت پر اسلام آباد سے لائیں گے، کنونشن میں کثیر تعداد میں پی پی پی کارکنان نے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کی، کنونشن سے صوبائی سینئر نائب صدر و امیدوار پی کے 76 خوشدل خان ایڈووکیٹ اور سابق تحصیل امیدوار غضنفر علی نے بھی خطاب کیا۔

امیر حیدر 

مزید :

صفحہ آخر -