عدالت عظمی الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کیخلاف فسطائیت میں شدت کا نوٹس لے ، کورکمیٹی
لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے عدالتِ عظمی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے ذمہ داران اور کارکنان کےخلاف فسطائیت کے سلسلے میں شدت کا فوری نوٹس لے ،عدلیہ سے انتخابات کے آزادانہ، غیرجانبدارانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کے دستوری تقاضے پورے کرنے کیلئے اور ماحول سازگار بنانے کیلئے موثر اقدامات کی اپیل بھی کر تے ہیں ۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان صدرِمملکت سے مشاورت کے بعد عام انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ کا تعین کرچکا ہے۔ مجرموں کے کسی مخصوص گروہ کو قوم پر مسلط کرنے یا عوام کے ووٹ کی حرمت پامال کرنے کے تباہ کن ایجنڈے پر اصرار کیا گیا تو عوام کے پا س بھرپور مزاحمت کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہوگا، سپریم کورٹ تحریک انصاف کےخلاف امتیازی ریاستی کارروائیوں کا از خود نوٹس لے اور تمام جماعتوں کیلئے انتخاب میں شرکت کے مساو ی اور یکساں مواقع یقینی بنائے، اجلاس میں انتخابات میں شرکت کے اصولی فیصلے کی روشنی میں امیدواروں کے تعین کی حکمتِ عملی پر بھی تفصیلی غور کیا گیا ، اعلامئے میں کہا گیا عدا لتِ عظمی تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدواروں کو قانون کے مطابق تحفظ فراہم کرے، الیکشن کمیشن بلے کے انتخابی نشان کو مزید تاخیر کا شکار کرنے کی بجائے فی الفور تحریک انصاف کو انتخابی نشان کا بنیادی حق دے۔
کور کمیٹی