اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے : چوہدری سرور
لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان نے کیا موقف اپنایا اور کیا تجویز دی ہے اس کی کچھ خبر نہیں ، اگر پاکستانی پاسپورٹ پر سفر ممکن ہوتا تو بیشک بمباری بھی ہو رہی ہوتی میں اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے وہاں موجود ہوتا اسرائیل فلسطین میں ہزاروں بچوں کو شہید کر چکا ہے ،ہسپتالوں پر بمباری کر رہا ہے ،تعلیمی اداروں پر بمباری کی جارہی ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ، اس ظلم پر آواز اٹھانی چاہیے پاکستانیوںنے صحت اور تعلیم سمیت ہر شعبے میں دنیا میں اپنا سکہ منوایا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان کے ہمراہ ورلڈ برج کنسلٹنٹ کی تیسری برانچ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرلطیف پہلوان،نوید پہلوان ایڈووکیٹ ، راﺅ آصف ایڈووکیٹ،چوہدری نعیم ،احسن علی مغل ،حافظ امان اللہ اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری محمد سرور نے سی ای او ورلڈ برج کنسلٹنٹ مرزا سرفراز بیگ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
چودھری سرور