ایف بی آرکا الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دینے کا فیصلہ 

ایف بی آرکا الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ٹیکس چوری کے سدباب کے لئے جدید نظام کی تنصیب لازمی قرار دےدی۔ایف بی آر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے ٹیئر ون میں شامل بڑے رجسٹرڈ ریٹیلرز اور ٹیکس دہندگان کے لئے الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائس سسٹم کی تنصیب کی کامیابی کے بعد اب اس کا دائرہ کار دوسرے شعبوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس جدید نظام کے تحت ایف بی آر جسے بھی نوٹیفائی کرے گا اسے یہ الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم نصب کرنا پڑے گا اور ایف بی آر کے سسٹم سے انٹیگریٹڈ رجسٹرڈ نوٹیفائیڈ سپلائرز الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم کے بغیر اشیا و خدمات کی سپلائی نہیں کرسکیں گے۔#/s#

ایف بی آر

مزید :

صفحہ آخر -