میپکو : ایوریج بل ، ہزاروں صارفین کا کورٹس سے رجوع ، افسروں کو نوٹس 

میپکو : ایوریج بل ، ہزاروں صارفین کا کورٹس سے رجوع ، افسروں کو نوٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان ( سٹاف رپورٹر)میپکو کی طرف سے غیر قانونی ڈیٹکشن بلز پر ہزاروں متاثرہ صارفین کا سول کورٹ‘وفاقی محتسب‘ الیکٹرک انسپکٹر اور نیپرا سے رجوع‘صورتحال گھمبیر ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نے گزشتہ سال میپکو اتھارٹی کو ڈیفکٹو میٹرز کی تبدیلی کیلئے کاسٹ کی مد میں رقم وصولی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے روک دیا اور کاسٹ کی مد میں رقم لینے سے روک دیا ‘ اس کے بعد گزشتہ سال اکتو بر سے لے کر اب (بقیہ نمبر16صفحہ6پر )

تک میپکو نے خراب میٹرز کی تبدیلی کا عمل روک دیا اور خراب اور جلے میٹرز کی تبدیلی کیلئے نئے میٹرز نہیں خریدے جس کے باعث اس وقت جنوبی پنجاب میں خراب میٹرز کی تعداد3لاکھ 80ہزار سے تجاوز کرچکی ہے‘ میپکو نے ایک تو خراب میٹرز تبدیل نہیں کئے اور الٹا مسلسل ایوریج کے ساتھ ڈیٹکشن بھی چارج کی جا رہی ہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے‘ بے قصور صارفین کے خراب میٹرز تبدیل کرنے کی بجائے انہیں غیر قانونی طور پر بار بارمسلسل ہزاروں و لاکھوں روپے ڈیٹکشن چارج کی جارہی ہے‘ اس صورتحال میں بڑی تعداد میں متاثرہ صارفین نے انصاف کیلئے سول کورٹ‘ وفاقی محتسب ‘ الیکٹرک انسپکٹر اور نیپرا سے رجوع کرلیا ہے اور سٹے آرڈر لے لئے ہیں جس کے باعث سول کورٹس‘وفاقی محتسب ‘ الیکٹرک انسپکٹر آفس اور نیپرا آفس پر ورک لوڈ میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں ایس ڈی اوز سمیت ذمہ دار متعلقہ میپکو افسران کو نوٹس جاری ہوگئے ہیں ۔ اس بارے میں رابطہ کرنے پرمیپکو حکام نے موقف میں کہا کہ جلد میٹرز فراہم ہونگے جبکہ ڈیٹکشن رولز کے مطابق چارج کی جارہی ہے۔