ڈیرہ غازیخان، سمگلرز کا گھیراﺅ، چورراستوں کی نگرانی کا حکم

ڈیرہ غازیخان، سمگلرز کا گھیراﺅ، چورراستوں کی نگرانی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد ز مان لک کے ہمراہ بارڈر ملٹری پولیس لائنز کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر رسالدار،سرکل آفیسرز اور ایس ایچ اوز کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔اے ڈی سی جی محمد اسد چانڈیہ،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان زاہد اقبال اور دیگر موجود تھے۔کمشنر ڈیرہ(بقیہ نمبر1صفحہ6پر )

 غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ قبائلی علاقہ کے مین روٹس کے ساتھ چور راستوں کو بھی بند کرنا ہوگا ایرانی پٹرولیم مصنوعات اور دیگر ممنوعہ اشیاءکی سمگلنگ روکنی ہوگی۔ٹرائی بارڈر ہونے کی وجہ سے شدید چیلنجز ہیں، دیگر صوبوں سے دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر پہاڑی علاقوں میں آسکتے ہیں خبر رسانی کے نظام کو بہتر کرنا ہوگا۔بی ایم پی فورس کی ڈیڑھ سو سال پرانی روایات ہیں، اب اس فورس کی بقاءکارکردگی پرمنحصر ہے۔فورس کے وجود کو برقرار رکھنے کےلئے ملکر سخت محنت کرنا ہوگی ۔ کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ سرکل آفیسرز اور ایس ایچ اوز تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔نظم و ضبط اور فزیکل تربیت کے ساتھ اسلحہ چلانے کی تربیت دلانا ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر و سینئر کمانڈنٹ مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ دو ماہ کے اندر قبائلی فورس کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔سمگلنگ روکنے کے ساتھ قبائلی علاقہ میں بجلی چوری اور امن و امان پر نظر رکھی جائے۔زیر التوا انکو ائریز اور مقدمات نمٹائے جائیں۔تھانوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے۔اس موقع پر رسالدار خرم کھوسہ،وقار عزیز اور دیگر بھی موجود