شہباز شریف سے لیگی رہنماﺅں سعید منیس، آصف سعید، میاں ماجد نواز کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال معاشی ترقی ترجیح، سابق وزیراعظم
میلسی (نامہ نگار)سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک جمہوریت کی جانب گامزن ہے 8 فروری کو بھی قوم مسلم۔لیگ ن کا بھر پور ساتھ دے کر یہ ثابت کرے گی کہ انہیں میاں نواز شریف کے وعدے پر پورا اعتبار ہے جو لاکھوں کے اجتماع میں انہوں (بقیہ نمبر15صفحہ6پر )
نے مینار پاکستان پر کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی سے مسلم۔لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر سعید احمد منیس سابق ایم این اے کی قیادت میں ملنے والے لیگی وفد سے کیا جس میں سابق صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس ٹکٹ ہولڈر پی پی 236 میاں عبدالخالق ٹکٹ ہولڈر پی پی 235 ۔سابق ایم پی اے میاں ماجد نواز ارائیں شامل تھے ۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ مسلم۔لیگ ن تمام صوبوں کی عوام کے نمائندوں سے رابطے کر رہی ہے تاکہ ان کے مسائل کو حل کرنے کے وعدوں کی تکمیل اور ان کا ساتھ حاصل ہو سکے ۔ہم ملک میں معیشت کی بہتری ، داخلی و خارجی سیکیوریٹی کی مضبو طی اور قومی استحکام کو جمہوریت کے ثمرات بنانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ لاڈلے پن کے الزامات مخالفین کی بوکھلاہٹ ہے وہ میاں نوا ز شریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ہمارے سیاسی رابطوں سے پریشان ہو کر الٹی سیدھی باتیں کر رہے ہیں جو بے سروپا ہیں ۔عوام کبھی ان کے منفی پر اپیگنڈے کا شکار نہیں ہو گی وہ ملک بچانے ان کے مسائل حل کر نے ملک کو جوہری توانائی اور سی پیک دینے والی پارٹی کی خدمات کو سامنے رکھے گی اور 8 فروری کو میاں نواز شریف کو مستحکم بنا کر ووٹ کے ذریعے افواہیں اڑانے والوں سے انتقام لے گی