معاشی بدحالی، پیپلز پارٹی عوامی مسائل حل کرےگی، گیلانی
ملتان(سٹی رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ معاشی بدحالی پر قابو پانے کے لیے پیپلز پارٹی سے بہتر کسی جماعت کے پاس کوئی پروگرام نہیں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے عملی طور پر اقدامات کیے عام انتخابات میں عوام نے دو تہائی اکثریت دی تو آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے بڑی خوشخبری دیں گے ہمیشہ حلقہ کی عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 14(بقیہ نمبر4صفحہ6پر )
8 قاسم بیلا کے علاقہ یوسی محمد پور گھوٹہ میں کیا معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو آ ئین دیا،ایٹمی طاقت دی عوام کو شعور دیا اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا اج بھی عوام کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائے تاکہ پیپلز پارٹی اقتدار پر ا کر ایک بار پھر وطن عزیز پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے ہم امید کرتے ہیں کہ یو سی محمد پور گھوٹہ کی عوام عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں گے۔