بہاولپور، موٹر سائیکل کی چین میں چادر پھنس گئی، سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق، لڑکا شدید زخمی

بہاولپور، موٹر سائیکل کی چین میں چادر پھنس گئی، سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)موٹرسائیکل کی چین میں چادرآنے سے ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی،ہسپتال منتقل۔ تفصیل کے مطابق علامہ اقبال ٹا_¶ن نزد دیوان والی پلی بہاولپورمیں ایک موٹرسائیکل پرباپ اوربیٹا جارہے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل کی چین میں(بقیہ نمبر10صفحہ6پر )

 چادرآگئی جس کے وجہ سے موٹرسائیکل سے نیچے گرگئے اور فٹ پاتھ سے جاٹکرائے جس کے نتیجے میں 41سالہ عباس ہیڈانجری کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 15سالہ احمد شدیدزخمی ہوگیا، اطلاع پرریسکیو1122موقع پرپہنچ گئی اور دونوں کوہسپتال بی وی ایچ منتقل کردیا۔