انسداد بجلی چوری مہم، بڑے افسروں کے بعد میٹر انسپکٹرز تبدیل؟ تیاریاں شروع

  انسداد بجلی چوری مہم، بڑے افسروں کے بعد میٹر انسپکٹرز تبدیل؟ تیاریاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان ( سٹاف رپورٹر) انسداد بجلی چوری مہم ‘میپکو میں ایس ایز‘ ایکسین‘ ایس ڈی اوز‘ ڈی سی ایم‘ریونیو آفیسرز‘ لائن سپرنٹنڈنٹس کے بعد میٹر انسپکٹرز کے تبادلوں کی باری آگئی ‘لسٹیں تیار کرلی گئیں ۔دوسرے سرکلز میں ٹرانسفر کیاجارہا ہے ۔واضح رہے کہ دوسرے(بقیہ نمبر7صفحہ6پر )

 سرکلزمیں تبادلوں کے خلاف ہائیڈرو یونین نے این آئی آر سی سے سٹے لیالیکن اس کے باوجود میپکو آپریشن سے تمام لائن سپرنٹنڈنٹس کے تبادلے دوسرے سرکلز میں کردئیے گئے ۔ یہ کیس ابھی زیر سماعت ہے اور اب میٹر انسپکٹرز کے دوسرے سرکلز میں تبادلے کئے جارہے ہیں ۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر میپکو حکام نے بتایا کہ منسٹری کی ہدایت پر تبادلے ‘ تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔