زرعی مسائل حل کرنے کےلئے کوششیں تیز، ایس ایم تنویر

 زرعی مسائل حل کرنے کےلئے کوششیں تیز، ایس ایم تنویر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان( سٹی رپورٹر)زیر زراعت پنجاب ایس ایم تنویر کی زیر صدارت زراعت ہاو_¿س کے آڈیٹوریم میں زراعت کے 10سالہ پلان کے حوالے سے 7 گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا۔جس 14 ورکنگ گروپس نے زرعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے اپنی سفارشات اور تجاویز پیش کیں۔ان ورکنگ گروپس نے ٹیلوں پر کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی یقینی(بقیہ نمبر21صفحہ6پر )

 بنانے،زراعت پر مبنی صنعتوں کے فروغ، زراعت پر دی جانے والی سبسڈیز کی پالیزی پر نظر ثانی، کاشتکاروں کو جدید زراعت کے حوالے سے تربیت اور آسان قرضوں کی فراہمی اور دیگر تجاویز دیں۔چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو، سیکرٹری زراعت پنجاب نادر چٹھہ، سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل سمیت اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آبادو ملتان،انڈسٹری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی اجلاس میں موجود تھے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکنگ گروپوں کی تجاویز کی روشنی میں ایسا 10 سالہ لائحہ عمل دیں گے جس سے زرعی شعبے میں حقیقی انقلاب برئا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قوانین موجود ہیں ان پر موثر عملدرآمد سے بہت سے زرعی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے ایک جامع پلان کا مرتب کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔پنجاب ایگریکلچر سٹریٹیجک پلان زرعی ترقی کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔حکومت پنجاب تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے ایک واضح روڈ میپ بنا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کے بعد گندم کی پیداوار میں اضافہ کریں گے۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے ایگریکلچر زوننگ کا مرتب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیکرٹری زراعت نادر چٹھہ نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچر سٹریٹیجک پلان بنانے کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کی پیداواری لاگت کم کرنا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے کاشتکاروں کو محفوظ رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنا ہو گی۔ پنجاب ایگریکلچر سٹریٹیجک پلان2023-2033 کو زرعی ماہرین، انڈسٹری، اکیڈمیا و دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی۔