منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن تیز، آٹھ کلو چرس برآمد

منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن تیز، آٹھ کلو چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، چوک سرور شہید(وقائع نگار ، سپیشل رپورٹر)پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 03 منشیات فروش گرفتار ، 3 کلو گرام چرس برآمد، مقدمات درج ملتان پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان محمد شاہد، عادل اور ارشد کو گرفتار کر کے 3کلو گرام چرس برآمد کر لی گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی شجاع آباد میں مقدمات درج کر کے کارروائی پولیس کی جا رہی ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع آباد محمد زاہد گل نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر گلریز احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عباس اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی (بقیہ نمبر26صفحہ6پر )

کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے چرس برآمد کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل سرور شہید اظہر حسین کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی چوک سرور شہید محمد شاہد شاہ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔کاروائیوں کے دوران منشیات فروش ملزم محمد شکیل لال بیگی سے 2250گرام چرس برآمد کر لی۔اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران مخبر کی اطلاع پرملزم ندیم عباس سے 2620 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج لیے اور ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔اس موقع پرایس ایچ او تھانہ سٹی چوک سرور شہید کا کہنا تھا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کاروایوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور پولیس معاشرے میں امن و امان کیلئے کوشاں ہے اور عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہے۔