زکریا یونیورسٹی، اکیڈمک سٹا ف ایسوسی ایشن کے الیکشن دسمبرتک متوقع
ملتان ( سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے الیکشن آئندہ ماہ دسمبر تک متوقع ‘ بزوٹا اور یوٹی ایف ایک بارپھر آمنے سامنے ہوں گے۔ الیکشن کمیشن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر‘ پروفیسر ڈاکٹر سیما محمود‘ انجینئر ڈاکٹر اخلاق احمد (بقیہ نمبر32صفحہ6پر )
شامل ہیں ۔2روایتی گروپس بہاالدین زکریاٹیچرز ایسوسی ایشن (بزوٹا) یونیورسٹی ٹیچرز فورم( یو ٹی ایف ) پینلز کی تشکیل کے لئے مشاورت میں مصروف ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یو ٹی ایف کی طرف سے ڈاکٹر عامر اسماعیل صدارت اور ڈاکٹر طاہر قریشی جنرل سیکرٹری کے متوقع امیدوار ہیں ۔الیکشن میں تیسرا گروپ بھی آسکتا ہے لیکن مقابلہ بزوٹا اور یوٹی ایف میں ہی ہوتا ہے ‘اگر کوئی تیسرا گروپ آبھی جائے تو وہ ان 2میں سے کسی ایک گروپ میں ضم ہوجاتا ہے۔یونیورسٹی حلقوں کی خواہش ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر فر خ ارسلان صدیقی صدارت یا جنرل سیکرٹری کے امیدوار بن جائیں جو اے ایس اے کی باڈی تحلیل ہونے تک بطور جنرل سیکرٹری فرائض انجام دیں گے ‘ پروفیسر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی کا کہنا ہے کہ گروپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس سیٹ پر کو ن امیدوار ہوگا۔