ملتان، وارڈنز کی لوٹ مار مہم، جگہ جگہ ناکے، شہری تنگ

  ملتان، وارڈنز کی لوٹ مار مہم، جگہ جگہ ناکے، شہری تنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز ر پورٹر) شہر بھر میں ٹریفک کنٹرول کرنے والے ٹریفک واڑدنز نے تاجروں اور عوام کی جیبیں صاف کرنے میں مصروف ہوگئے جگہ جگہ مورچے سنبھال لئے گاہگوں نے پولیس وڑادنزکے خوف سے بازاروں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے ایک ہزار سے 2 ہزار روپے کا چالان کرنا معمول بن گیا ہے یہ بات قومی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے انجمن تاجران 30 فٹی بازار کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دینے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر انجمن تاجران عثمان غنی روڑ کے صدر غلام محی الدین ،قومی تاجر(بقیہ نمبر41صفحہ6پر )

 اتحاد جنوبی پنجاب کے صدر ملک خالدبھٹہ، ضلعی صدر ملک مقبول کھوکھر، خواجہ فہیم صدیقی ،شیخ محمد سلیم اور محمد اشرف ،غلام محی الدین ، ملک خالد بھٹہ اور ملک مقبول کھوکھر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے نگران وزیر اعلی پنجاب نے ٹریفک عملے کو زبردستی چالان کر کے خزانہ بھرنے کا ٹارگٹ دے دیا پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو رہا ہے اب بھاری چالان کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار سخت پریشان ہے وزیر اعلی فوری طور پر نوٹس لیں