کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس، سالانہ کانووکیشن ، میڈلز تقسیم

کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس، سالانہ کانووکیشن ، میڈلز تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 وہاڑی(بیورورپورٹ)کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبا د، وہاڑی کیمپس کے زیر اہتمام سالانہ کانووکیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ پروگرامز کے فارغ التحصیل515 طلبہ وطالبات میں اسناد اور 32میں میڈلز تقسیم کئے گئے سالانہ کانووکیشن کے مہمانان خصوصی ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر ساجد قمر اور وائس چانسپلر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں یونیورسٹی ڈاکٹر خیرالزماں تھے جبکہ کانووکیشن کی سرپرستی ڈائر یکٹر کامسیٹس وہاڑی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے کی اس موقع پر عمران دولتانہ،ایڈمن آفیسر یاسر (بقیہ نمبر43صفحہ6پر )

اکرام،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر حافظ محمود احمد شاد، آصف علی چوہدری، محمد عثمان، پرنسپل یونیورسٹی آف ایجو کیشن وہاڑی کیمپس شیخ اسرا ر احمد،سابق صدر پریس کلب مختار احمد بھٹی ،انجمن تاجران،وکلا،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور والدین سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی مہمانان خصوصی نے فار غ التحصیل طلبا اور ان کے والدین کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور انہیں لگن اور محنت کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا کردار نبھانے کی نصیحت کی ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر ساجد قمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارغ التحصیل طلبا دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر یں کامسیٹس یونیورسٹی کی بدولت وہاڑ ی جیسا پسماندہ علاقہ تعلیم کے میدان میں ترقی یافتہ شہروں کے مقابلے میں کھڑا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ایک بہت بڑا خزانہ ہے جو اساتذہ نے بچوں میں منتقل کرنا ہے، اچھے اساتذہ کی بدولت ہی اچھی تعلیم بچوں میں منتقل ہو سکتی ہے، قابل اساتذہ کی بدولت یہ ادارہ پاکستان بھر میں اپنی ایک پہچان بنا چکا ہے وائس چانسپلر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں یونیورسٹی ڈاکٹر خیرالزماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ وطالبات مستقبل کے مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے وقوع پذیر ہونے والے رجحانات کو اپنا ئیں اور ملک کی معاشی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ آج جتنی ڈگری دی جا رہی ہیں یہ طلبہ وطالبات کی محنت کا ثمر ہے ڈائر یکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامسیٹس اپنے ذہین و باصلاحیت طلبہ میں تعلیم و تدریس کے عملی پہلوں کو اجاگر کرنے میں کوشاں ہے تاکہ فارغ التحصیل ہونے کے طلبا معاشرتی و سماجی فلاح کا فریضہ احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں انہوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی نہ سرف تعلیمی درس گا ہ ہے بلکہ تربیتی مرکز بھی ہے اوربہترین تعلیمی ادارے ملکی ترقی کے ضامن ہواکرتے ہیں ڈائر یکٹر کامسیٹس وہاڑی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارغ التحصیل طلبہ وطالبات نے کمپیوٹر، سائنسز،بزنس ایڈ منسٹریشن،ماحولیاتی سائنس،ریاضی،ہومینٹیز اور اکنامکس کے شعبوں میں ڈگریاں مکمل کی ہیں فارغ التحصیل طلبہ وطالبات مستقبل کے چیلنجنگ مواقع کے لیے تیار رہیں اور دنیا میں تیز رفتار تکنیکی ترقی سیکھیں اور ملک کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔[5