ہاجرہ یامین کا بولڈ فیشن بنا ٹرولنگ کا نشانہ

ہاجرہ یامین کا بولڈ فیشن بنا ٹرولنگ کا نشانہ
ہاجرہ یامین کا بولڈ فیشن بنا ٹرولنگ کا نشانہ
سورس: Instagram/hajra_yamin

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی)  پاکستانی اداکارہ ہاجرہ یامین کی نازیبا لباس میں شیئر کی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔  اداکارہ ہاجرہ یامین ان دونوں  امریکا میں چھٹیاں منانے گئی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے امریکی ریاست فلوریڈا سے چند نئی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  جاری کی ہیں جن پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے ۔ ان تصاویر میں انہوں نے فارم فٹنگ شارٹس کے ساتھ ٹاپ پہن رکھا ہے جبکہ اس کے اوپر وہ ایک سیاہ جالی کا گان پہنی ہوئی ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں ان کے لباس کے انتخاب پر اداکارہ کے مداح بے حد غصے میں ہیں اور مغربی رنگ میں رنگ جانے پر انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔  ایک صارف نے لکھا یہ بھی نہ پہنتی باجی ، ایک اور نے لکھا پاکستانی اداکاروں کو کیا ہوگیا ہے دن بہ دن بیہودہ ہوتی جارہی ہیں۔

 ایک انسٹاگرام صارف نے ہاجرہ یامین کا موازنہ بھارتی بولڈ اداکارہ عرفی جاوید سے ہی کردیا اور کہا کہ عرفی جاوید فضول میں بدنام ہے ۔

مزید :

تفریح -