سعودی عرب،ماحولیاتی  قانون کی خلاف ورزی  پر مکہ ریجن میں بھارت سے تعلق رکھنے والے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا

سعودی عرب،ماحولیاتی  قانون کی خلاف ورزی  پر مکہ ریجن میں بھارت سے تعلق رکھنے ...
سعودی عرب،ماحولیاتی  قانون کی خلاف ورزی  پر مکہ ریجن میں بھارت سے تعلق رکھنے والے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(آئی این پی)ماحولیاتی امن سپیشل فورس کی جانب سے مکہ ریجن میں بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے،بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی امن سپیشل فورس  نے کہاہے کہ مذکورہ بھارتی ڈرائیور نے ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کی تھی جس کی بنا پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ انڈین ڈرائیور نے مکہ مکرمہ ریجن میں گندا پانی ممنوعہ مقام پر پھینک دیا تھا، بھارتی شہری کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے،رپورٹس کے مطابق خلاف ورزی پر 30ملین ریال تک کا جرمانہ اور 10برس تک قید کی سزا ہو سکتی ہے دونوں سزائوں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب سعودی حکام نے کرپشن کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کئی سرکاری افسران سمیت متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا،کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن (نزاہۃ) کے ترجمان کے مطابق بد عنوانی کے الزامات میں 23افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، ترجمان (نزاہۃ) نے کرپشن کے 13کیسز کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا،رپورٹس کے مطابق غیر قانونی طریقے سے پلاٹس کی رجسٹری کے سرکاری کاغذات جاری کرنے پر ایک وثیقہ نویس کو گرفتار کیا گیا ہے، اور اس کے سگے بھائی کو بھی 65ملین ریال میں پلاٹ فروخت کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -