پیپلزپارٹی نے سندھ میں ڈاکو راج متعارف کروایا، ریاض چانڈیو

پیپلزپارٹی نے سندھ میں ڈاکو راج متعارف کروایا، ریاض چانڈیو
پیپلزپارٹی نے سندھ میں ڈاکو راج متعارف کروایا، ریاض چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )جئے سندھ محاذ کے چیرمین ریاض چانڈیو نےکہا ہے کہ بلاول بھٹو ، آصف علی زرداری عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ سٹیبلشمنٹ کے پاور سے اقتدار میں آتے ہیں ، پیپلزپارٹی نے سندھ میں ڈاکو راج متعارف کروایا ہے۔

ریاض چانڈیو نے پریس کلب عمرکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جئے  سندھ محاذ "26"نومبر کو حیدرآباد میں افغانیوں کے انخلاء کے حوالے سے مارچ اور ریلی نکال رہے ہیں۔ ریاض چانڈیو نےکہا کہ ہم سندھ  کی عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس مارچ میں بھرپور شرکت کریں ، ایک سوال کےجواب میں ریاض چانڈیو نے کہا سندھ کی عوام آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی صورت میں عذاب بھگت رہے ہیں، میڈیا کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ سندھ میں قوم پرست جماعتوں کو آگے آنے دیا جائے۔ ریاض چانڈیو نے کہا کہ  پیپلزپارٹی سندھ  میں گذشتہ پندرہ سال سےاقتدار میں ہے سندھ کی عوام کو سوائے تباہی و بربادی کے کچھ نہیں دیا ، ریاض چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہر شعبہ تعلیم ،صحت ،سمیت  ہر سرکاری شعبہ میں کرپشن لوٹ کھسوٹ عام ہے۔

جئے سندھ محاذ کے چیرمین ریاض چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ نے گذشتہ "43"سال افغانیوں کی میزبانی کی افغان ایک قوم ہے افغان لوگوں کا اپنا وطن افغانستان ہے ، افغانستان خوشحال ہے اب افغان اپنے وطن جائیں، سندھ دھرتی ہمارا وطن ہے اب سندھ مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتا ہے ۔ انہوں نےکہا کہ حکومت پاکستان کے اپنے اعداد وشمار کے مطابق چالیس لاکھ سے زائد افغانی ہے۔  پنجاب ،کےپی کے ،بلوچستان سے دولاکھ سے افغانیوں کو واپس افغانستان بھیجا گیا ہے مگر افسوس کہ سندھ سے صرف "737"افغانیوں کو نکالا گیا ہے جبکہ کراچی میں 26 لاکھ سے زائد افغانی مقیم ہے۔

ریاض چانڈیو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد نہیں چاہتا کہ سندھ سیف ہو، ریاض چانڈیو نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں ڈاکو کلچر متعارف کرایا ہے، خصوصاً سندھ میں بچیوں کے اغواء میں پیپلزپارٹی کے لوگ ملوث ہیں، سندھ پیپلزپارٹی نے سندھ ہندوؤں پر سندھ دھرتی تنگ کررکھی ہے ، بلاول بھٹو کس منہ سے سندھ کے ہندوؤں کےساتھ دیوالی منانے جارہے ہیں ، اس موقع پر انکے ہمراہ جئے سندھ محاذ کے وائس چیرمین نواز شاہ بادائی ، عابد کوری سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔